مہر خبر رساں ايجنسي نے فرانسيسي خبر رساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ايراني صدر جناب سيد محمد خاتمي نے اس بات پر زور ديتے ہوئے كہا كہ ايران ايٹمي ہتھياروں كے پيچھے نہيں ہے اور اسكا ايٹمي پروگرام بالكل پرامن مقاصد كےلئے ہے ايران اور يورپ كے مابين ايٹمي مذاكرات كي احتمالي شكست كي اصلي ذمہ داري يورپيوں پر عائد ہوگي
صدر جمہور نے ونزوئيلا كے دار الحكومت كاراكاس ميں اپنے سفر كے آخري مرحلے ميں ايك اخباري كانفرنس ميں بولتے ہوئے كہا كہ ايران نے بار ہا يورپيوں سے كہا ہے كہ مذاكرات لمبے عرصہ تك جاري نہيں رہنے چاہييں اور كسي بھي قسم كي ايسي ركاوٹ جو واضح نتائج تك پہنچنے ميں حائل ہو اسكي ذمہ داري يورپيوں پر عائد ہوگي صدر خاتمي نے كہا كہ ہم نے اس بات كي ضمانت ديدي ہے كہ ہمارا ايٹمي پروگرام پرامن مقاصد كے لئے ہے اور ہم اس راستے سے منحرف نہيں ہونگے اور اس سلسلے ميں ہم نے ايك فارمولہ بھي يورپيوں كے حوالے كيا ہے اور اس كے جواب كے منتظر ہيں ہم نے گزشتہ سال حسن نيت كا اظہار كرتے ہوئے يورينيم كي افزودگي كو خود ہي رضاكارانہ طور پر معلق كرديا جبكہ ہم پر اس سلسلے ميں كوئي جبر نہيں تھا صدر نے كہا كہ ايران ايٹمي ٹيكنالوجي كا علم حاصل كرنے كے اپنے حق سے كبھي دست بردار نہيں ہوگا
آپ کا تبصرہ